| | | |  
سلسلہٴ اجازت حزب البحر
از
۱۔ حضرت ابوالحسن علی بن عبداللہ الشاذلی
۲۔ حضرت ابو لعباس مرسی
۳۔ حضرت احمد بن عطاء اللہ 
۴۔ حضرت داوٴد باخلی 
۵۔ حضرت شیخ محمد وفا
۶۔حضرت علی بن محمد وفا رحمة اللہ علیہ
۷۔ حضرت شیخ یحییٰ رحمة اللہ علیہ
۸۔ حضرت احمد بن عقبہ رحمة اللہ علیہ
۹۔ حضرت شیخ احمد زورق رحمة اللہ علیہ
۱۰۔ حضرت شیخ احمد بن یونس رحمة اللہ علیہ
۱۱۔ حضرت شیخ علی بن عبداللہ رحمة اللہ علیہ
۱۲۔ حضرت ابوالقاسم رحمة اللہ علیہ
۱۳۔ حضرت احمد بن ادریس رحمة اللہ علیہ
۱۴۔ حضرت شیخ محمد صالح رحمة اللہ علیہ
۱۵۔ حضرت شاہ محمد سلیمان رحمة اللہ علیہ
۱۶۔ حضرت شاہ اسد الرحمان قدسی ادام اللہ فیوفہیم
۱۷۔ بندہٴ مسکین محمد ابراہیم رحمانی غفرلہٴ

(۱)… حضرت شیخ المشائخ شاہ محمد سلیمان علیہ الرحمة کو حضرت قطب العالم حاجی امداد اللہ رحمة اللہ علیہ سے بھی حزب البحر کی اجازت ملی تھی اور ان کو بروقت حاضری مزار مبارک حضرت سیدنا ابوالحسن شاذلی علیہ الرحمة بمقام مخا حضرت سید زین الدین علیہ الرحمة مسند نشیں درگاہ سے مع صحیح نسخہ حزب البحر اجازت خصوصی حاصل ہوئی تھی۔
(۲)… حضرت مرشدنا سید اسد الرحمان قدس ادام اللہ فیوضہم کو بزمانہٴ حج حضرت شیخ المشائخ سید مصطفی ابن حضرت قطب العالم سیدنا الصینین قدس سرہ سے صحیح حزب البحر مع شاذلی طریقہ نصاب حاصل ہوئی اور حضرت قطب الاقطاب غوث العالم سید حمزہ رفاعی شیخ المدینہ قدس سرہٴ سے بھی اجازت ملی اور طریقہ خاص تفویض ہوا۔
(۳)… امام الہند شیخ العلماء حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرہٴ دعاء حزب البحر کی برکات و فیضان سے بدرجہ اتم مشرف ہوئے تھے جیسا کہ خود ممدوح علیہ الرحمة نے اپنی کتاب ہوا مع شرح حزب البحر میں لکھا ہے․ پھر ان فیوض وبرکات سے حضرت علیہ الرحمة نے اپنے فرزندوں اور خلفا و متوسلین میں سے اکثر کو مستفیض فرمایا سب سے زیادہ نظر التفات حضرت شاہ رفیع الدین رحمة اللہ علیہ کی طرف تھی حضرت شاہ رفیع الدین محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ سے حضرت شاہ نجف علی گنگوہی رحمة اللہ علیہ فیضیاب ہوئے اور حضرت موصوف سے حضرت سیدنا حافظ حبیب الرحمان شاہ قلندر قدس سرہ کو حزب البحر کی اجازت ملی، حضرت سیدنا قلندر عالی مقام سے حضرت مرشدنا شاہ اسد الرحمان قدسی دامت برکاتہم کو اجازت ملی اور حضرت مرشدنا قلندر زماں ادام اللہ فیوضہم نے مجھ ذرہٴ بے مقدار بندہ مسکیں محمد ابراہیم کو اجازت بخشی․ الا ماشاء اللہ والحمدللہ علی احسانہ۔
مذکورہ واسطوں کو تصدیق و سند کے سا تھ صحیح حزب البحر شائع ہورہی ہے اس میں کمی بیشی فقدان تاثیر کا سبب ہوگی۔