| | | |  
ہدایات
(۱)…دوران نصاب اور بعد نصاب کھانے پینے اور معاشرہ میں سوائے منہیات اور ممنوعات شرعیہ کسی حلال و طاہر اور جائز چیز سے پرہیز نہیں۔
(۲)… پڑھتے وقت مطالب و معانی پر دھیان رکھنا اور حروف و تلفظ کو صحیح اور صاف ادا کرنا ضروری ہے۔
(۳)… اعتصام و اختتام، اشارات اور درمیان میں حسب مراد عبارا ت اور آیات و ادعیہ غیر ضروری ہیں۔
(۴)… حزب البحر میں ۱۸ مقام ہیں، جو مقام اپنی حاجت اور مقصد کے مطابق ہو روزانہ ورد میں اس کی تکرار چند بار ۳ سے ۷۰ تک یا بقدر ذوق و رغبت کرنی چاہئے۔
(۵)…تکرار مقامات میں شمارہ ۱۱۔۱۲ کو اور ۱۳۔۱۴ کو اور ۱۷۔۱۸ کو شامل رکھیں۔
(۶)… اگر دوران نصاب با عتبار موسم دن بہت چھوٹا ہو اور عصر تک ستر بار کی تعداد پوری نہ ہوسکے تو بعد نماز مغرب تک جاری رکھیں اور مغرب تک بھی تعداد پوری نہ ہوسکے تو نماز مغرب و افطار کے بعد سکون سے بقیہ تعداد پوری کریں۔